![]() |
Hazrat Fatima Ka Iman Afroz Waqiya |
حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اُس وقت خود حُجرے میں بیٹھتیں اور اپنی خادِمہ فِضَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو باہَر کھڑا کرتیں ، جب آفتاب ڈوبنے لگتا تو خا دِ مہ آ پ کو خبر دیتیں ،اس کی خبر پر سیِّدہ اپنے ہاتھ دعا کیلئے اُٹھا تیں ۔(اَیضاً ص۳۲۰) بہتر یہ ہے کہ اِس ساعت میں (کوئی) جامِع دُعا مانگے جیسے یہ قراٰنی دُعا: رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱) (پ۲البقرۃ:۲۰۱) (ترجَمۂ کنزالایمان: اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخِرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا )
(مِراٰۃ ج ۲ ص۳۲۵) دُعا کی نیّت سے دُرود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں کہ دُرُود پاک بھی عظیم الشّا ن دُعا ہے۔افضل یہ ہے کہ دونوں خطبوں کے درمیان بغیرہاتھ اُٹھائے بلا
زَبان ہِلائے دل میں دُعا مانگی جائے۔
0 Comments