Marhoom Walidain Ko Har Jumma Aamal Pesh Hote Hain

 مرحوم والِدَین کو ہر جُمُعہ اعمال پیش ہوتے ہیں 

دو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار، محبوبِ پرورد گار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا: پیر اور جُمعرات کواللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیائے کرام علَیھمُ السَّلام اور ماں باپ کے سامنے ہر جُمُعہ کو۔وہ نیکیوں پر خُوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی و تابِش(یعنی چمک دمک) بڑھ جاتی ہے ، تواللّٰہ سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گناہوں  
سے رنج نہ پہنچاؤ۔(نَوادِرُ الاصول لِلحَکیم التِرمذِی ج۲ص۲۶۰ )      

جُمُعہ کے پانچ خُصُوصی اعمال

   حضرتِ سیِّدُناابوسعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے مَروی ہے، سرکارِ دو عالم ،نورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، رسُولِ مُحْتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ معظم ہے:پانچ چیزیں جو ایک دِن میں کرے گااللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُس کو جنتی لکھ دے گا {۱}جو مریض کی عیادت کو جائے {۲ } نَمازِ جنازہ میں حاضِر ہو {۳} روزہ رکھے{۴} (نمازِ)  جُمُعہکوجائے اور {۵}  غلام آزاد کرے ۔(الاحسان بترتیب صحیح ابن حِبّان ج۴ص۱۹۱حدیث ۲۷۶۰)
Marhoom Walidain Ko Har Jumma Aamal Pesh Hote Hain
Marhoom Walidain Ko Har Jumma Aamal Pesh Hote Hain

Post a Comment

0 Comments