جُمُعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت

جُمُعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت 

نبیوں کے سلطان ،رحمتِ عالمیان،سردارِ دوجہان محبو
جُمُعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت

جُمُعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت 

بِ رحمن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔   (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۱۹۹حدیث۲۲۳۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلا می بھا ئیو ! ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تَبارَکَ و تَعَالٰی نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے صدقے ہمیں جُمُعۃُ الْمبارَک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔افسوس! ہم نا قدرے جُمُعہ شریف کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہجُمُعہ یومِ عید ہے ، جُمُعہسب دنوں کا سردار ہے، جُمُعہ کے روز جہنَّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی، جُمُعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے ، جُمُعہ
 کو بروزِ قِیامت دلہن کی طرح اُٹھایا جائیگا،جُمُعہکے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا اور عذاب قَبْرسے محفوظ ہو جاتا ہے۔ مُفسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  کے فرمان کے مطابق، جُمُعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستَّر حج کے برابر ہے ، جُمُعہکی ایک نیکی کا ثواب ستّرگنا ہے۔(چونکہ جمعہ کا شرف بہت زیادہ ہے لہٰذا )  جُمُعہ کے روز گناہ کاعذاب بھی ستّرگناہے۔(مُلَخَّص از مِراٰۃ ج۲ص ۳۲۳، ۳۲۵ ، ۶ ۳ ۳)
جُمُعۃُ المُبارَک کے فضائل کے تو کیا کہنے !اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے جُمُعہ کے متعلق ایک پوری سورت’’ سُوْرَۃُ الْجُمُعَہ‘‘نازِل فرمائی ہے جو کہ قراٰنِ کریم کے 28ویں پارے میں جگمگا رہی ہے ۔ سورۃ الجمعہکی آیت نمبر  9میں ارشاد فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹)
ترجَمۂ کنزالایمان:ا ے ایمان والو ! جب نَماز کی اذان ہوجُمُعہ کے دن تواللہ کے ذِکر کی طرف دوڑواور خریدوفروخت چھوڑدو، یہ تمہار ے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔

Post a Comment

0 Comments